میرے افکار و خیالات کا محور تم ہو

میرے افکار و خیالات کا محور تم ہو
الغرض میری ہر اک بات کا محور تم ہو


میرے دن رات ہیں منسوب تمہیں سے بخدا
دن کا محور بھی ہو تم رات کا محور تم ہو


کیوں نہ مقبول زمانہ ہوں حکایات مری
میری تابندہ حکایات کا محور تم ہو


یہ حقیقت وہی سمجھیں گے جو ہیں اہل نظر
میرے سب کشف و کرامات کا محور تم ہو


کیوں نہ پر سوز ہوں اشعار غزل کے میری
میرے اشعار مری ذات کا محور تم ہو