مے کا غرق دفتر ہونا
لکھنؤ کاایک اچھا ہوٹل جہاں مجازکبھی کبھی شراب نوشی کے لئے جایا کرتے تھے ، بند ہوگیا ۔کچھ دنوں بعد معلوم ہوا کہ اس کی عمارت میں کوئی سرکاری دفتر کھولا جارہا ہے ۔یہ سن کر مجاز سے نہ رہا گیا ۔ کہنے لگے :
’’سنتے ہیں پہلے زمانے میں دفتر بے معنی کو غرق مے ناب کردیا جاتا تھا اور اب بے معنی دفتروں میں مےناب غرق ہوجاتی ہے ۔‘‘