مولانا زبیر قریشی کے بچے

یوں تو غصہ مولانا زبیر قریشی کی ناک پر دھرا رہتا تھا ۔ پورا گھر ان کی آواز سے کانپتا تھا لیکن اولاد کے معاملے میں مولانا خاصے فراخ دل واقع ہوئے تھے ۔ فرقت کاکوروی ایک مرتبہ گھر سے مچھلی والان کی طرف جانے کے لئے نکلے تو جامع مسجد تک انہیں بارہ بچوں نے سلام کیا ۔ انہوں نے جاننے کے لئے سب کی ولدیت معلوم کی تو بارہ میں سے نونے اپنی ولدیت زبیر قریشی بتائی تو فرقت کاکوروی مولانا کی فراخ دلی کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔
(مولانا کے کل ایک درجن بچے تھے)