موجودہ ترقی کا انجام

پوچھا جو کل انجام ترقیٔ بشر
یاروں سے کہا پیر مغاں نے ہنس کر
باقی نہ رہے گا کوئی انسان میں عیب
ہو جائیں گے چھل چھلا کے سب عیب و ہنر