مٹی کے برتن

کیا آپ مٹی کے برتن میں کھانا نہیں پکاتے؟ اس سے تیل کم خرچ ہوتا ہے، اورساتھ ہی  ساتھ  اس کے کئی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

 

مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانے کی تاریخ کئی صدیاں  پُرانی ہے۔ کیوں کہ، انسانوں نے اپنی ابتداء میں ہی مٹی کو اپنے ہاتھوں سے مختلف شکلوں میں ڈھالنا دھات کے استعمال سے بہت پہلے سیکھ لیا تھا، اور تب سے لے کر آج تک مٹی کے برتن کھانا پکانے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔

پرانے وقتوں میں استعمال ہونے والے گھریلو آلات بھی مٹی کے بنائے گئے ہوتے تھے۔ مٹی کے برتن میں کھانا کھانے کے چند اہم فوائد بھی ہیں، جن سے شاید آپ نا واقف ہوں گے۔ آئیے ہم کو بتاتے ہیں۔

 

مٹی کے برتن میں الکلائن موجود ہوتی ہے۔ مٹی قُدرتی الکلائن ہوتی ہے، اور الکلائن تیزابیت کا خاتمہ کرتی ہے، اور جب ہم مٹی کے برتن میں کھانا پکاتے ہیں تو مٹی کی الکلائن  والی خصوصیت کھانے کی تیزابیت کو ختم کرتی ہے۔ جس سے ہمارے جسم میں موجود تیزابیت کی سطح  اپنی حد  میں  رہتی ہے، اور خوراک  جلد ہضم ہوجاتی ہے۔

مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانے  سے کھانے میں قیمتی منرلز (میگنیشیم، کیلشیم، آئرن، فاسفورس، سلفر) وغیرہ شامل ہو جاتے ہیں، جو ہماری صحت کے لئے خزانے سے کم نہیں ہوتے۔۔۔

 

گھی اور تیل کم خرچ ہوتا ہے:

مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ  اُن میں کھانا ہلکی آنچ پر پکتا ہے۔جس سے کھانے کے اندر موجود قُدرتی تیل جلتا نہیں ہے، اور نمی کے ساتھ کھانے میں شامل ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کھانے میں گھی اور تیل کا استعمال کم کرنا پڑتا ہے۔

 

مٹی کے برتن نسبتاً سستے ہوتے ہیں:

دھات کے برتن، کُوکر وغیرہ جہاں کھانے کی غذائیت اور ذائقے کو نقصان پہنچاتے ہیں، وہاں دھات مہنگی ہونے کی وجہ سے یہ برتن بھی مہنگے داموں ملتے ہیں۔ مگر، مٹی کے برتن جہاں عام دستیاب ہیں، وہاں آپ انہیں انتہائی سستے داموں خرید سکتے ہیں۔

 

کھانے میں موجود  وٹامن ضائع نہیں ہوتے :

مٹی کے برتن کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ، اس میں باریک باریک کئی سوراخ ہوتے ہیں جو حدت اور نمی کو کھانے کے اندر تک داخل کرنے کا سبب ہیں۔ جب کہ دھات کے برتن کی نسبت مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ تیار ہوتا ہے اور تیز آنچ لگنے کے باعث بچا رہتا ہے جس سے کھانے میں موجود وٹامنز اور غذائیت محفوظ رہتی ہے اورکھانے میں مہک برقرار رہتی ہے۔

 

 مٹی کے کونسے برتن استعمال نہیں کرنے چاہئیں؟

طبی ماہرین کے مطابق مٹی کے ایسے برتن جنہیں مختلف کمیکلز کے ساتھ پالش  کر  کے تیار کیا جاتا ہے ان میں کھانا پکانا صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور پالش کرنے سے مٹی کے برتنوں کے مسام بند ہوجاتے ہیں ۔جس سے ہوا برتن میں داخل نہیں ہوپاتی اور پالش میں استعمال ہونے والے خطرناک کمیکلز کھانے میں شامل ہوجانے کے خدشات ہوتے ہیں ۔اس لیے مٹی کے وہی برتن استعمال کرنے چاہیے جن پر کسی قسم کی پالش وغیرہ کا استعمال نہ کیا گیا ہو۔