مست انکھیاں کا دیکھ دنبالہ (ردیف .. ا)

مست انکھیاں کا دیکھ دنبالہ
دل مرا ہو گیا ہے متوالا


لب ترے لعل ہیں بدخشاں کے
دانت تیرے ہیں لولو اے لالہ


دیکھ گلشن میں آتشیں رخسار
داغ ہو جل گیا گل لالہ


اشک دریا نمن نین سیں چلیں
جب کروں درد دل ستی نالہ


بر میں یکروؔ کے کیوں نہ آیا ہائے
دے گیا مجھ کوں سرو قد بالا