مشورہ

جھلمل کرتے
جسموں کی جانب مت دیکھو
آشاؤں کی بھٹی ہیں یہ
محرومی کے انگارے ہیں
چھوؤگے اپنی نظروں سے
گر ان زہریلی بیلوں کو
آنکھیں پتھر ہو جائیں گی
اور فضا میں
محرومی کے شعلے
ہر دم رقص کریں گے