مشرقی دنیا میں بیوی ہے اگر نوکر کا نام
مشرقی دنیا میں بیوی ہے اگر نوکر کا نام
مغربی دنیا میں شوفر جانیے شوہر کا نام
رسم شادی گھٹ رہی ہے بڑھ رہی ہے دوستی
ماں بتا سکتی نہیں بچوں کو اب فادر کا نام
شادیاں دشوار تر کرنے لگی رسم جہیز
لب پہ آسانی سے آتا ہی نہیں دختر کا نام
کشت و خوں میں کٹ رہے ہیں اس طرح لوگوں کے سر
آدمی ہے آج کل مولی کا یا گاجر کا نام
گاؤں کے کتنے مناظر رنگ برسانے لگے
دفعتاً یاد آ گیا چھوڑے ہوئے آجر کا نام
کلس کا دلر کا داچھیگام کا ماڈر کا نام
مدمتی کا تراگہ بل کا اور شیراسر کا نام