منجدھار میں ہوں پاس کنارا بھی نہیں

منجدھار میں ہوں پاس کنارا بھی نہیں
بس میں مرے اس درد کا چارہ بھی نہیں
دنیا کی روش سے خوش نہیں ہوں لیکن
دنیا کو بدل دینے کا یارا بھی نہیں