من کا اندھیرا

انسان کو بھگوان نظر آئے گا کیوں کر
روشن کے لیے نینوں میں شکتی ہی نہیں ہے
بھکتوں کی نگاہوں سے وہ چھپتا نہیں لیکن
افسوس کہ سنسار میں بھکتی ہی نہیں ہے
ہونٹوں پہ ہیں نروان کی اور گیان کی باتیں
سینے کی گپھاؤں میں ہے پاپوں کا بسیرا
پوجا کے لیے سب نے جلا رکھے ہیں دیپک
مندر میں اجالا ہے مگر من میں اندھیرا