ملک الموت کی عنایت
ایک دفعہ شوکت تھانوی سخت بیمار پڑے ۔یہاں تک کہ ان کے سر کے سارے بال جھڑگئے ۔ دوست احباب ان کی عیادت کو پہنچے اور بات چیت کے دوران ان کے گنجے سر کو بھی دیکھتے رہے ۔ سب کو متعجب دیکھ کر شوکت تھانوی بولے:
’’ملک الموت آئے تھے ۔ صورت دیکھ کر ترس آگیا ۔ بس صرف سر پر ایک چپت رسیدکرکے چلے گئے ۔‘‘