مجلس وعظ میں مجاز
مجاز اپنی نیم دیوانگی کی حالت میں ایک بار کسی مجلس وعظ میں پہنچ گئے ۔ ان کے کسی جاننے والے نے حیرت زدہ ہوکر پوچھا:
’’حضرت مجاز! آپ اور یہاں؟‘‘
’’جی ہاں...‘‘مجاز نے بہت سنجیدگی سے جواب دیا ۔
’’آدمی کو بگڑتے کیا دیر لگتی ہے بھائی ۔‘‘