میں نے اپنا ہی بھگویا ہے ابھی تو دامن

میں نے اپنا ہی بھگویا ہے ابھی تو دامن
تیرا دامن بھی تو اے دوست بھگونا ہے مجھے
داغ غم تو نے جو سینے میں چھپا رکھا ہے
اپنے اشکوں سے اسی داغ کو دھونا ہے مجھے