میں منکر اسلاف نہیں ہوں یارو

میں منکر اسلاف نہیں ہوں یارو
کچھ حاسد اوصاف نہیں ہوں یارو
ہر شعر میں بھرتا ہوں مگر وقت کی آگ
شاعر ہوں سخن باف نہیں ہوں یارو