میں باغی کیسے؟
ہنگامۂ غدر کے بعد جب مرزا غالبؔ کی پنشن بند تھی ۔ ایک دن موتی لال، میر منشی لفٹننٹ گورنر بہادر پنجاب ، مرزا صاحب کے مکان پر آئے ۔ دوران گفتگو میں پنشن کا بھی ذکر آیا ۔ مرزا صاحب نے کہا ۔’’تمام عمر اگرایک دن شراب نہ پی ہو تو کافر اور اگر ایک دفعہ نماز پڑھی ہو تو گنہگار ، پھر میں نہیں جانتا کہ سرکار نے کس طرح مجھے باغی مسلمانوں میں شمار کیا ۔‘‘