مے خانہ بہ دوش ہیں گھٹائیں ساقی

مے خانہ بہ دوش ہیں گھٹائیں ساقی
پیمانہ فروش ہیں فضائیں ساقی
اک جام پلا کے مست کر دے مجھ کو
غارت گر ہوش ہیں ہوائیں ساقی