محض دل لگی کے وہ انداز نکلے

محض دل لگی کے وہ انداز نکلے
تیرے سب اشارے دغاباز نکلے


بدل دینے کا وقت بھرتے تھے جو دم
وہ سب انقلابی گھڑی ساز نکلے


وہ لکھتی ہے قصہ اڑن طشتری کے
کسی طرح تو شوق پرواز نکلے


سمجھ کر ادا ہم غزل کہہ رہے تھے
وہ باقاعدہ ہم سے ناراض نکلے


محبت کی بوٹی یوں اٹکی گلے میں
رہا جائے چپ ہی نہ آواز نکلے


لی شب بھر تلاشی حضور جگر کی
حوالے سے ان کے کئی راز نکلے