مہتاب میں سرخ انار جیسے چھوٹے

مہتاب میں سرخ انار جیسے چھوٹے
یا قوس قزح لچک کے جیسے ٹوٹے
وہ قد ہے کہ بھیرویں سنائے جب صبح
گل زار عشق سے نرم کونپل پھوٹے