محبوب نے پیرہن میں جب عطر ملا

محبوب نے پیرہن میں جب عطر ملا
اور پان چبا کے اپنے گھر سے وہ چلا
ہم نے یہ کہا نہ جاؤ باہر اے جاں
ہے شام قریب ہنس دیا کہہ کے بھلا