ماضی کی روایات میں گڑ جاتے ہیں

ماضی کی روایات میں گڑ جاتے ہیں
مردوں کی طرح قبر میں سڑ جاتے ہیں
میں دوست سے بچھڑا ہوا شاعر ہی سہی
لوگ اپنے زمانے سے بچھڑ جاتے ہیں