مایوس ہو گئی ہے دعا بھی جبین بھی

مایوس ہو گئی ہے دعا بھی جبین بھی
اٹھنے لگا ہے دل سے خدا کا یقین بھی
تسکیں کی ایک سانس ہمیں بخش دیجئے
یہ آسماں بھی آپ کا اور یہ زمین بھی