مانوس روشنی ہوئی میرے مکان سے

مانوس روشنی ہوئی میرے مکان سے
وہ جسم جب نکل گیا ریشم کے تھان سے


تم میں سے کون کون مجھے یہ بتائے گا
اترا ہے کون میرے لئے آسمان سے


تجھ آنکھ سے جھلکتا تھا احساس زندگی
میں دیکھتا رہا ہوں تجھے خاکدان سے