مانا واعظ بڑا ہی علامہ ہے

مانا واعظ بڑا ہی علامہ ہے
محشر کا زبان پہ اس کے ہنگامہ ہے
کیوں کر نہ ملے نجات سب کو مائلؔ
قسمت کے مطابق تو عمل نامہ ہے