بچوں کے ساتھ مل کر رمضان کیسے گزاریں
رمضان المبارک دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے لیے روزے، دعا ،رحمت مغفرت اور جہنم سے بچا ؤ کا مہینہ ہے۔مسلمان رمضان المبارک کے دوران طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک ہر روز روزہ رکھتے ہیں۔ہم سب کو چاہیے کہ خود رمضان کو اچھا گزارنے کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کو رمضان کے تصور کو دلچسپ انداز میں متعارف کرایا جائے، خاص طور پر جب وہ گزشتہ برسوں میں کورونا کی وجہ سے ایسی سرگرمیوں سے محروم رہ گئے ہوں۔بچوں کو رمضان سے متعارف کروانے کے لیے میری سرفہرست تجاویز یہ ہیں۔
کھانا با نٹیں (بچو ں کو کھا نا با نٹنا یا اپنے حصے میں سے کسی کو دینا سکھا ئیں ) :
رمضان ضبط نفس کو سیکھنے کا ذریعہ ہے، اور جب آپ اپنا روزہ افطار کرتے ہیں تو شام کو عموماً ضرورت سے زیادہ کھانا رکھا جاتا ہے، جسے ہم افطار کہتے ہیں ۔اگر آپ کے پاس بہت زیادہ کھانا ہے، تو یہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ کھانا بانٹنے کا ایک بہترین موقع ہے، خاص طور پر وہ جنہیں آپ اچھی طرح سے نہیں جانتے ہیں۔ یہ بچوں کی نئی دوستی بنانے کا ایک شاندار طریقہ ہے اور لوگوں کی طرف سے اس کی بہت تعریف کی جاتی ہے۔ اپنے بچوں کو ساتھ لے کر اپنے پڑوسیوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں تاکہ انہیں کھانا دیا جا سکے اور یہ کام ایک نئی روایت قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔ آپ زیادہ فا صلہ بھی طے کر سکتے ہیں اور بے گھر لوگو ں کو اور پناہ گاہوں میں بھی کھانے کے پیکٹ بنا کر دے سکتے ہیں ۔
رمضان کا ماحول بنائیں:
مجھے اور میری بیٹی کو ایک ساتھ آرٹس اور کرافٹس پراجیکٹس کرنا پسند ہے۔ اس سال، ہم اس کی اسکول کی سہیلیو ں کو دینے کے لیے رمضان میں کارڈ بنائیں گے۔ساتھ ہی والدین کو رمضان کے بارے میں بتانے کا یہ ایک دوستانہ طریقہ بھی ہے اور بچے بھی دوسرے بچوں کو اپنی طرف سے کار ڈ بنا کر دے سکتے ہیں ۔ ہم رمضان کا احساس مزید اجاگر کرنے کے لیے گھر کی سجاوٹ کرنا اور خریدنا پسند کرتے ہیں۔ آپ اپنے گھر کے ایک چھوٹے کونے کو بھی قرآن پاک پڑھنے کےساتھ ساتھ نماز کے وقت کے لیے وقف کر سکتے ہیں۔
اپنی رمضان کی لائبریری خود بنائیں:
میں بھی کتاب پڑھنے کی شوقین ہوں اور میں چاہتی ہو ں کہ میری بیٹی بھی میر ی طرح کتا بیں پڑھنے کی شو قین ہو ۔میں نے اس سال بہت سی کتابوں کو خریدا ہے اور ایک خصوصی کتابوں کی لائبریری بنانے کے لیے میں نے اپنی کتابوں کا انتخاب اس بنیاد پر کیا کہ وہ کتنی فا ئدہ مند اور ہماری ثقافت کو کتنا بیا ن کرتی ہیں۔ان کتابوں کے ذریعے ہمیں چاہیے کہ ہم نوجوان مسلمان بچوں کو دکھائیں کہ ان کا مذہب اور ثقافت کیا ہے اور اسے کس طرح منانا چاہیے اور رمضان کو کس طرح گزارنا چاہیے ۔ میرے پاس عربی پوسٹرز اور پہیلیاں بھی ہیں، جن سے میں رمضان میں فائدہ اٹھاؤں گی ۔ آپ بھی مختلف قسم کےکارڈز کے ساتھ اپنی پہیلیاں بنا سکتے ہیں۔
لوگو ں کے ساتھ جڑیں:
اگر آپ کے ارد گرد نئے مسلمان ہیں تو ان نئے مسلمانوں کے لیے، رمضان تنہا گزر سکتا ہے ، خاص طور پران لوگو ں کے لیے جن کے پاس انہیں سکھا نے کے لیے کوئی نہ ہو ۔اگر آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو یا تو تنہا ہے یا اسلام میں نیا ہے تو دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی کوشش کریں۔ اسلام سماجی تعامل اور لوگوں کے ساتھ دیرپا تعلقات قائم کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ ایک دفعہ ایک سہیلی نے مجھے صبح سویرے فون کرکے پوچھا کہ کیا وہ اپنا روزہ شروع کر دے جسے سحری کہتے ہیں۔ میں نے اس کی رہنمائی کی۔ بظاہریہ بہت چھوٹی چیز تھی لیکن اس نے اسے بہت سکون دیا ۔
آپ ایک سماجی ماحول بنانے کے لیے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ مل کر افطار ی کر سکتے ہیں۔آپ قرآن کی کلاس بھی لے سکتے ہیں یا آن لائن اکٹھے نماز بھی پڑھ سکتے ہیں۔
انفاق فی سبیل اللہ:
رمضان ہمدردی کا مہینہ ہے، اگر آپ کے مالی حالات اجازت دیتے ہیں، تویہ ضروری ہے کہ آپ صدقہ دینے کے لیے بجٹ بنائیں۔ میں اپنی بیٹی کو زکوٰۃ کے بارے میں سکھاؤں گی، کہ صدقہ لازمی ہے اورہم ہر روز چند پیسے ایک خصوصی جار میں ڈالا کریں گے جسے ہم نے رمضان کے آخر میں صدقہ کرنے کے لیے سجایا ہے۔ آپ اپنے مقامی خیراتی اداروں سے تحقیق کرکے اور ان سے رابطہ کرکے اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ رقم ان لوگوں تک جائے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔ صدقہ بھی لوگوں سے جڑے رہنے کا ایک طریقہ ہے۔