معمول فرحت احساس 07 ستمبر 2020 شیئر کریں میں بھی بادشاہ کی حکومت کا منکر ہوں لیکن جینے کی آرزو میں روز اس کی چوکھٹ پر سورج سا ابھرتا ہوں شام سا ڈوبتا ہوں گھر میں اعلان بغاوت کے طور پر بیوی بچوں کو مارتا ہوں رات رات جاگتا ہوں