ماحول سے ظلمت کی ردا ہٹتی ہے

ماحول سے ظلمت کی ردا ہٹتی ہے
اک دھند سی تا حد نظر چھٹتی ہے
لہرا کے بھرے جسم کو وہ جان بہار
ہنستی ہے تو آکاش پہ پو پھٹتی ہے