للہ مری سوزش پیہم کو نہ چھیڑ

للہ مری سوزش پیہم کو نہ چھیڑ
جا راہ لے اپنی تپش غم کو نہ چھیڑ
میں نے تری جنت کو کبھی چھیڑا ہے
تو بھی مرے خاموش جہنم کو نہ چھیڑ