لباس نو میں رکھی ہے رعایت ایسی ٹیلر نے

لباس نو میں رکھی ہے رعایت ایسی ٹیلر نے
کہ اس میں ہیرا پھیری جنس کی معلوم ہوتی ہے
پتہ مشکل سے چلتا ہے مذکر اور مؤنث کا
کبھی معلوم ہوتا ہے کبھی معلوم ہوتی ہے