لیڈر

لیڈر کو اگر آپ کبھی ڈھونڈھنا چاہیں
وہ پچھلے پہر حجرۂ دلبر میں ملے گا
اور صبح کو وہ بندۂ اغراض و مقاصد
سر خم کئے دربار منسٹر میں ملے گا
اور دن کو وہ جنتا کو چراگاہ کا بھینسا
چرتا ہوا پرمٹ کسی دفتر میں ملے گا
اور شام کو احباب کے پیسوں کی بدولت
ہوٹل میں کہیں یا کسی پکچر میں ملے گا
اور رات کو ہاتھوں میں لئے بھات کی تھالی
بیوی سے جھگڑتا ہوا وہ گھر میں ملے گا