لے لے کے قلم کے لوگ بھالے نکلے

لے لے کے قلم کے لوگ بھالے نکلے
ہر سمت سے بیسیوں رسالے نکلے
افسوس کہ مفلسی نے چھاپہ مارا
آخر احباب کے دوالے نکلے