ادبی لطائف

دھوکے باز بٹن

ایک چور مکان میں داخل ہوا۔ تجوری پر لکھا تھا ’’بٹن دبائیے‘‘ چور نے بٹن دبایا تو سائرن بج اٹھا اور چور پکڑا گیا۔ وہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے چور سے کہا: ’’تم اپنی صفائی میں کچھ کہنا پسند کروگے۔‘‘ چور نے اداس لہجے میں کہا: ’’میں اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہنا چاہتا کہ یہ ...

مزید پڑھیے

ایک ہی کتا

استاد نے اپنی کلاس کے تمام طالب علموں سے ’ہمارا کتا‘ موضوع پر ایک مقالہ لکھنے کو کہا۔ بعد میں جب استاد کا بیاں جانچنے لگے تو انہوں نے دیکھا کہ احسن اور امجد دونوں بھائیوں کا مضمون حرف بہ حرف ایک جیسا ہے۔ استاد نے دونوں کو بلا کر کہا ’’تم دونوں کا مضمون بالکل ایک جیسا ہے۔ سچ سچ ...

مزید پڑھیے

نام سے مارے گئے

کلاس میں دو لڑکے شور مچا رہے تھے کہ ٹیچر آگئے۔ سزا کے طور پر ٹیچر نے دونوں کو دو سو بار اپنا نام لکھنے کو کہا۔ ایک لڑکا لکھنے لگا جبکہ دوسرا رونے لگا۔ ٹیچر نے اس سے رونے کی وجہ پوچھی۔ جواب ملا۔ ’’سر! اس کا نام صرف ناصر ہے۔ جبکہ میرا نام محمد آغا غیاث الدین محمد اجمل ہے۔‘‘

مزید پڑھیے

شارٹ کٹ

استاد (نادر سے) پانچ پھلوں کے نام بتاؤ‘‘ نادر: ’’دو سیب، دو مالٹے اور ایک امرود‘‘

مزید پڑھیے

چھوٹے صاحب

نائی: چھوٹے صاحب، آپ کی عمر کیا ہے؟ راکیش: سات سال۔ نائی: بال کٹوائیں گے؟ راکیش: تو کیا میں داڑھی بنوانے آیا ہوں۔

مزید پڑھیے

مونچھ کا سوال

فیصل اپنے دوست افضل سے کہنے لگا۔ ’’ارے دوست! تمہارے سر کے بال تو سفید ہیں اور مگر مونچھیں کیوں کالی ہیں؟‘‘ ’’جناب! مونچھیں تو سر کے بالوں سے بیس سال بعد پیدا ہوئی تھیں۔‘‘ افضل نے جواب دیا۔

مزید پڑھیے

فٹبال

ایک آدمی ڈاکٹر کے پاس گیا اور بولا ’’ڈاکٹر صاحب میں سوتا ہوں تو خواب میں بندروں کو فٹ بال کھیلتا ہوا دیکھتا ہوں۔‘‘ ڈاکٹر: یہ دوا آج سونے سے پہلے کھا لینا۔ آدمی: نہیں ڈاکٹر صاحب آج نہیں۔ ڈاکٹر: کیوں؟ آدمی: دراصل آج ان کا فائنل میچ ہے۔

مزید پڑھیے

باراتی گھوڑا

ایک گھوڑا جب چلتے چلتے رک جاتا تو کوچوان اتر کر اس کے سامنے گانا گاتا۔ گانا سن کر گھوڑا پھر چلنے لگتا۔ آخر تنگ آکر تانگے میں بیٹھی ہوئی سواری نے کوچوان سے پوچھا۔ ’’بھئی یہ کیا قصہ ہے۔ تمہارا گھوڑا گانا سن کر کیوں چلتا ہے؟‘‘ کوچوان بولا۔ ’’بابوجی! یہ دراصل باراتی گھوڑا ...

مزید پڑھیے

کوئی بات نہیں

بیٹا: (باپ سے) ابا جان أج میں اسکول نہیں جاؤں گا۔ آپ مجھے چھٹی کی درخواست لکھ دیں۔ باپ: وہ کیوں؟ بیٹا: رات کی بارش سے سڑکوں پر بہت کیچڑ ہے۔ باپ: لیکن درخواست دینے کون جائے گا۔ بیٹا: وہ تو میں خشک خشک راستہ دیکھ کر اسکول دے آؤں گا۔

مزید پڑھیے

مہنگا رنگ

بچہ: ماں! کیا پیلا رنگ بہت مہنگا ہوتا ہے؟ ماں: نہیں تو لیکن بات کیا ہے۔ بچہ: پڑوسن والی چچی کہہ رہی تھیں کہ بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے میں ایک لاکھ روپئے لگ گئے۔

مزید پڑھیے
صفحہ 5 سے 29