ہر چند کہ کوٹ بھی ہے پتلون بھی ہے
الہ آباد کے ایک ایٹ ہوم میں اکبر الہ آبادی بھی شریک ہوئے ۔ وہاں طرح طرح کے انگریزی لباس پہنے ہوئے ہندستانی جمع تھے ۔ ایک کالے صاحب بھی تھے۔ ان کو انگریزی لباس جچتا نہ تھا ۔ ان پر حضرت اکبر الہ آبادی نے پھبتی کسی ۔ ہر چند کہ کوٹ بھی ہے پتلون بھی ہے بنگلہ بھی ہے پاٹ بھی صابون بھی ...