اکبر الہ آبادی نے معروف مغنیہ کی نذر کون سا شعر کیا؟
اکبر الٰہ آبادی نے کہا : " زہے نصیب ، ورنہ مَیں نہ نبی ہوں ، نہ امام۔ نہ غوث ، نہ قطب ، نہ ابدال اور نہ ہی کوئی ولی ، جو قابلِ زیارت تصور کِیا جاؤں ۔ مَیں ایک زمانے میں جج تھا ، اور اب ریٹائر ہو کر صرف اکبر ہی رہ گیا ہوں ۔ کچھ سمجھ میں نہیں آتا ، مَیں حیران ہوں کہ آپ کی خدمت میں کیا تحفہ پیش کیا جائے۔" گوہر نے کہا :" کچھ طلب نہیں حضور۔ہاں اگر ہو سکے تو فقط یاد گار کے طور پر ایک شعر عنایت فرما دیجیے۔"