لطیفہ

ماں سبق دے رہی تھی بچوں کو
آج کا کام کل پہ مت ڈالو
سن کے اک بچے نے یہ کہا اماں
وہ جو رکھی ہے آپ نے برفی
لائیے آج ہی اسے کھا لوں
آج کا کام کل پہ کیوں ٹالوں