لمحہ لمحہ موت کو بھی زندگی سمجھا ہوں میں

لمحہ لمحہ موت کو بھی زندگی سمجھا ہوں میں
دوسروں کی ہی مسرت کو خوشی سمجھا ہوں میں
کیا بتاؤں کون ہوں میں نے تو دیکھا ہی نہیں
آپ نے جو کہہ دیا خود کو وہی سمجھا ہوں میں