لاہور سائنس میلے کے پہلے دن کی کہانی: بولتی تصویروں کی زبانی
پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے اور پرکشش ایونٹ لاہور سائنس میلہ کا پہلا دن اپنی پوری گہما گہمی اور ہما ہمی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، سیکڑوں طلبہ نے اپنے تیار کردہ ماڈلز اور پراجیکٹس کے ذریعے وزٹ کرنے والے ہزاروں طلبہ و اساتذہ کو ہی نہیں بلکہ سائنس کے ماہرین اور تعلیمی ماہرین تک کو حیران و پریشان کردیا۔ بلاشبہ ان ہی نوجوانوں کی ان کاوشوں کو دیکھ کر شاید اقبال کا یہ مصرعہ صادق آتا ہے کہ :
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
ذیل میں ہم سائنس میلے کے پہلے دن کی تصویری جھلکیاں پیش کررہے ہیں۔
ان تصاویر کو دیکھ کر آپ بخوبی اندازہ کرسکتے ہیں کہ آپ نے اگر پہلے دن سائنس میلہ وزٹ نہیں کیا تو بہت کچھ مس کردیا ہے۔ لیکن ابھی بھی وقت ہے، کل ضرور وزٹ کیجیے۔