لفظوں کے چمن بھی اس میں کھل جاتے ہیں

لفظوں کے چمن بھی اس میں کھل جاتے ہیں
بے ساختہ قافیے بھی مل جاتے ہیں
دل کو مطلق نہیں ترقی ہوتی
تعریف میں سر اگرچہ ہل جاتے ہیں