لب دریا

پینے والے دہن لب دریا
پیاس بجھنے کے منظروں کا فشار
سرخ ہونٹوں سے وہ ٹپکتا لہو
پپڑیاں جا بجا چٹختی ہیں
خشک ہونٹوں میں گڑے جاتے ہیں خار
اور ادھر ہونٹ جو نمی سے دو چار