لاکھ کاٹو رگیں صداقت کی

لاکھ کاٹو رگیں صداقت کی
کب صداقت کی روح مرتی ہے
اس کے اک ایک قطرۂ خوں سے
اک نئی زندگی ابھرتی ہے