کیوں مطلب ہستی و عدم کھل جاتا

کیوں مطلب ہستی و عدم کھل جاتا
کیوں راز طلسم کیف و کم کھل جاتا
کانوں نے جو سن لیا وہی کیا کم ہے
آنکھیں کھلتیں تو سب بھرم کھل جاتا