کیوں ہمارے خون کو پانی کئے دیتے ہیں آپ

کیوں ہمارے خون کو پانی کئے دیتے ہیں آپ
دوستوں کو دشمن جانی کئے دیتے ہیں آپ
وہ زباں جو ہے فراقؔ و شادؔ و شنکرؔ کی زباں
اس زباں کی کیوں مسلمانی کئے دیتے ہیں آپ