کیا وہ ہرجائی مجھے ڈھونڈے ملے گا جو کبھی

کیا وہ ہرجائی مجھے ڈھونڈے ملے گا جو کبھی
ایک سو دس میں گرفتار نہ ہونے پایا
بارہا بیٹھ گئے ہار کے چنگی والے
راستہ عشق کا ہموار نہ ہونے پایا
کوئی انسان ہے بے مہر کہ طاعون ہے تو
کبھی جاں بر ترا بیمار نہ ہونے پایا