کیا مسرت ہے پوچھئے ہم سے

کیا مسرت ہے پوچھئے ہم سے
ہے عبارت ہر اک خوشی غم سے


عرق آلود آپ کا چہرہ
ہو دھلا پھول جیسے شبنم سے


ضبط گریہ سے راز غم تھا چھپا
کھل گیا آج چشم پر نم سے


درد دل کا نہیں کوئی درماں
زخم کیا مندمل ہو مرہم سے


در حقیقت قریب رہتے ہیں
وہ بظاہر ہی دور ہیں ہم سے


جب ازل سے خطا ضمیر میں ہے
کیوں خطا ہو نہ ابن آدم سے