کیا حال اب اس سے اپنے دل کا کہئے

کیا حال اب اس سے اپنے دل کا کہئے
منظور نہیں یہ بھی کہ بے جا کہئے
مشکل ہے مہینوں میں نہ جاوے جو کہا
پھر ملیے جو ایک دم تو کیا کیا کہئے