کوچے میں تمہارے ہم جو ٹک آتے ہیں

کوچے میں تمہارے ہم جو ٹک آتے ہیں
اور دل کو ذرا بیٹھ کے بہلاتے ہیں
ہو تم جو دل آرام تو ہم دیکھ تمہیں
اک دم رخ آرام کو تک جاتے ہیں