کنواری انٹلکچول کی تلاش
ساحر لدھیانوی کے کسی دوست نے اس سے کہا۔
’’یار ساحر !اب تو تمہاری زندگی ہر اعتبار سے آسودہ ہے ۔ اب تو تمہیں شادی کرلینی چاہئے ۔‘‘
ساحر نے غیر معمولی طور پر سنجیدہ ہوکر جواب دیا۔
’’چاہتا تو میں بھی ہوں، لیکن کسی ایسی خاتون کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں جو کنواری ہونے کے ساتھ ساتھ انٹلکچول بھی ہو لیکن ٹریجڈی یہ ہے کہ دونوں صفات ایک ہی وقت میں کسی ایک لڑی میں نہیں ملتیں، یا تو وہ کنواری ہوتی ہے ‘ یا انٹلکچول۔‘‘