کچھ فیض تو میں نے بھی لٹایا بارے

کچھ فیض تو میں نے بھی لٹایا بارے
کچھ رنگ تو محفل میں جمایا بارے
سرمایۂ عبرت ہوں زمانے کے لیے
دنیا کے کسی کام تو آیا بارے