کوہ ندا سے آگے سید اقبال گیلانی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اسی گنبد ہشت پہلو کے آگے وہی ایک کیکر کا چھدرا سا پیڑ جہاں آ کے پہلے پہل میں رکا تھا وہیں آ کھڑا ہوں مگر اس جھروکے کا جس میں سے اک خوبصورت سا چہرہ مجھے دیکھ کر پہلے رویا تھا اور پھر ہنسا تھا نشاں تک نہیں ہے