کتنے سپنوں کے مکٹ ٹوٹ گئے اک پل میں

کتنے سپنوں کے مکٹ ٹوٹ گئے اک پل میں
کتنی یادوں کے تلک وقت کے ماتھے سے دھلے
میں نے دھوئے ہوئے ہیں دھول بھرے پاؤں مگر
اپنی آنکھوں کے محبت بھرے گنگا جل سے