کسی کی بے وفائی پر وہ اکثر یاد آتے ہیں

کسی کی بے وفائی پر وہ اکثر یاد آتے ہیں
جو دیکھے تھے مری آنکھوں نے منظر یاد آتے ہیں
خلش اے سوزؔ دل کی اب تلک میرے نہیں جاتی
جو ہاتھوں میں تھے یاروں کے وہ پتھر یاد آتے ہیں